ایچ ای سی کا ڈبل اور جوائنٹ ڈگری سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ، طلبہ بیک وقت دو پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے

ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے ملک میں ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرام متعارف کرانے کی منظوری دے دی، جس کے تحت طلبہ ایک ہی وقت میں دو مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے۔
پنجاب میں خطرناک موسمی صورتحال کا الرٹ، 11 سے 13 مئی تک طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی

نئے نظام کے مطابق طلبہ کو اب صرف ایک پروگرام تک محدود نہیں رہنا پڑے گا بلکہ وہ بیک وقت دو مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ ایچ ای سی حکام کے مطابق دونوں پروگرامز کا ایک ہی ڈپارٹمنٹ سے ہونا ضروری نہیں ہوگا۔

جوائنٹ ڈگری پروگرام کے تحت طلبہ اپنی تعلیم کا نصف عرصہ ایک یونیورسٹی اور باقی نصف دوسری یونیورسٹی میں مکمل کر سکیں گے۔ اس نظام کے لیے دونوں جامعات کے درمیان ایم او یو اور ایچ ای سی کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق جوائنٹ ڈگری پروگرام پاکستان کے اندر مختلف جامعات کے درمیان اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی ممکن ہوگا۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے طلبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق متنوع تعلیم، عالمی معیار کی مہارتیں اور بین الاقوامی تعلیمی مواقع میسر آئیں گے۔

One thought on “ایچ ای سی کا ڈبل اور جوائنٹ ڈگری سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ، طلبہ بیک وقت دو پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!