محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب کے مختلف اضلاع کے لیے شدید موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کرتے ہوئے 11 سے 13 مئی کے دوران خطرناک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔
پاک چین اقتصادی تعاون میں بڑی پیشرفت، مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں “سپر سیل” بننے کا امکان ہے، جس کے باعث موسم غیر معمولی شدت اختیار کر سکتا ہے۔
لاہور، قصور، پتوکی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں تیز آندھی، گرج چمک، موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواؤں کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیں، جبکہ تیز ہوائیں کمزور انفراسٹرکچر اور بجلی کے نظام کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
