پاک چین اقتصادی تعاون میں بڑی پیشرفت، مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور چین نے تجارت، ڈیجیٹل معیشت اور صنعتی اشتراک کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ سی پیک منصوبوں کے تحت اربوں ڈالر کے معاہدوں کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
Friday, 8th May 2026

سی پیک کے تحت چین کا 52 رکنی اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا ہے، جس کا دورہ 8 سے 14 مئی تک جاری رہے گا۔ وفد اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں مختلف ملاقاتیں اور تجارتی سرگرمیاں انجام دے گا۔

ذرائع کے مطابق چینی وفد ای کامرس، ٹیلی کام، سولر انرجی، توانائی، انجینئرنگ، کیمیکل، ٹیکسٹائل اور بلڈنگ میٹریل کے شعبوں میں بی ٹو بی معاہدے کرے گا۔ اس کے علاوہ الیکٹرک وہیکل، میڈیکل اور صنعتی آلات سے متعلق اہم معاہدوں پر بھی پیشرفت متوقع ہے۔

چینی وفد کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت کراچی، لاہور اور اسلام آباد چیمبرز کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی طے ہیں، جبکہ مختلف سطحوں پر جی ٹو جی معاہدوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس دورے سے پاک چین اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

One thought on “پاک چین اقتصادی تعاون میں بڑی پیشرفت، مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!