نیو کراچی میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی پر پولیس افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم

ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون کراچی میں تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب پولیس مقابلے پر افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ سے نوازا گیا۔

معرکہ حق کے بعد دشمن کو ہر جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا — پاک افواج کا خصوصی پیغام

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے پولیس ٹیم کی جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے انعامات تقسیم کیے۔ کارروائی کے دوران 5 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

اس موقع پر افسران نے پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسی جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دینا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!