جاری ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، نئے بجٹ میں مکمل فنڈز رکھنے کی تجویز دی جائے گی: ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں میئر سکھر ارسلان شیخ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ وسیم شمشاد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

محسن نقوی کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، عازمین حج کیلئے “روڈ ٹو مکہ” سہولتوں کا جائزہ

اجلاس میں صوبے بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں، انفراسٹرکچر منصوبوں اور بلدیاتی سہولتوں سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جاری ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جبکہ ان کی تکمیل کے لیے مکمل فنڈز مختص کرنے کی تجویز بھی دی جائے گی۔

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوام کی دہلیز تک سہولتوں کی فراہمی اور ریلیف کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو یوسی اور ٹاؤن سطح پر مستحکم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ صفائی کے نظام کی نگرانی گراس روٹ سطح تک بہتر بنائی جا سکے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور متعدد اسکیمیں تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلائی اوورز، سڑکوں، انڈر پاسز اور چھوٹی شاہراہوں کی تعمیر کو بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کے بعد عوام کو واضح اور خوشگوار تبدیلی محسوس ہوگی۔

One thought on “جاری ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، نئے بجٹ میں مکمل فنڈز رکھنے کی تجویز دی جائے گی: ناصر حسین شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!