گلشنِ اقبال میں پولیس مقابلہ، دو زخمی سمیت تین ڈکیت گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد دو زخمی سمیت تین مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

کشمور پولیس کی بڑی کامیابی، خطرناک ڈاکو منو بھلکانی ہلاک، وزیر داخلہ سندھ کی پولیس ٹیم کو شاباش

پولیس کے مطابق رات گئے یونیورسٹی روڈ کے قریب گلشنِ اقبال پولیس نے ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کارروائی کے نتیجے میں دو زخمی ملزمان سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اظہر ولد بشیر، کامران ولد رفیق اور دانیال ولد ریاض کے ناموں سے ہوئی، جبکہ زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، متعدد موبائل فونز اور ایک آلٹو گاڑی برآمد کر لی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان سال 2021 اور 2023 میں پولیس پر فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے سنگین مقدمات میں بھی نامزد رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مزید مقدمات درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

One thought on “گلشنِ اقبال میں پولیس مقابلہ، دو زخمی سمیت تین ڈکیت گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!