کشمور پولیس کی بڑی کامیابی، خطرناک ڈاکو منو بھلکانی ہلاک، وزیر داخلہ سندھ کی پولیس ٹیم کو شاباش

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی محمد مراد گھانگھرو اور پوری پولیس ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدنام زمانہ ڈاکو منظور عرف منو بھلکانی کی ہلاکت پولیس کی اہم کامیابی ہے۔

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے زیر اہتمام معرکہ حق کی تقریب، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ منظور عرف منو بھلکانی معصوم بچوں مزمل اور گل حسن پھنور کے قتل سمیت اغوا برائے تاوان، قتل، پولیس پر حملوں اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے جبکہ کارروائی کے دوران ملھو بھلکانی زخمی ہوا۔

ضیاءالحسن لنجار کے مطابق ایس ایس پی محمد مراد گھانگھرو اور ان کی ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہادری، پیشہ وارانہ مہارت اور بروقت انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کا مظاہرہ کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمور پولیس نے خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری رکھا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی جبکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمور پولیس کی ٹیم نے جرائم کے خاتمے کے لیے قابلِ فخر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ایسے اقدامات سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

One thought on “کشمور پولیس کی بڑی کامیابی، خطرناک ڈاکو منو بھلکانی ہلاک، وزیر داخلہ سندھ کی پولیس ٹیم کو شاباش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!