خیرپور پولیس کی کارروائی، کم سن بچے سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

خیرپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم سن بچے کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر کراچی میں عظیم الشان تقریب کا اعلان، عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل

ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور کے مطابق ایس ایچ او تھانہ فیض محمد ناریجو نوید مصطفیٰ جمانی نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محسن علی بھٹو کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دو روز قبل گاؤں واہن بھٹو میں ایک کم سن بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تھی۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ فیض محمد ناریجو میں درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ ایف آئی آر نمبر 08/2026 زیر دفعہ 377 کے تحت درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

One thought on “خیرپور پولیس کی کارروائی، کم سن بچے سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!