معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر کراچی میں عظیم الشان تقریب کا اعلان، عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی اور وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی سربراہی میں محکمہ ثقافت کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

سندھ حکومت کا خواتین کے لیے 1000 مزید پنک ای وی اسکوٹیز خریدنے اور انٹر سٹی پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں سیکریٹری ثقافت و سیاحت خیر محمد کلوڑ، ڈی جی ثقافت حبیب اللہ میمن اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔ اجلاس کے دوران 9 مئی کو پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام نشانِ پاکستان، سی ویو کلفٹن پر ہونے والی خصوصی تقریب کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک بڑا اور یادگار پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں نامور گلوکار، فنکار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

انہوں نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی بہادر افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اس تقریب میں بھرپور شرکت کریں۔

وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ معرکہ حق کی تاریخی فتح کو شاندار انداز میں منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا اور قوم کو فخر کا ایک نیا باب دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو تمام شہریوں کو اپنی افواج سے محبت اور یکجہتی کے اظہار کے لیے اس تقریب میں ضرور شرکت کرنی چاہیے۔

One thought on “معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر کراچی میں عظیم الشان تقریب کا اعلان، عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!