ڈی آئی جی ایسٹ زون کی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، منشیات اور گٹکا مافیا کے خلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت

کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت ہفت روزہ کرائم میٹنگ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی اور انویسٹی گیشن ونگ کے ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات اسمگلر اہلیہ اور سہولت کاروں سمیت گرفتار

اجلاس کے دوران ضلعی ایس ایس پیز نے مختلف جرائم سے متعلق تفصیلی رپورٹس پیش کیں، جن میں آئی آرز، مضر صحت گٹکا ماوا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن، منشیات فروشوں کے نیٹ ورکس، نامزد ملزمان کے خلاف چھاپے، گرفتاریوں، مقدمات کے اندراج اور برآمدہ اشیاء کے اعداد و شمار شامل تھے۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی خرید و فروخت، گٹکا ماوا اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مربوط انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے عزائم ناکام بنائے جا سکیں۔

انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں اور سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو پُرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں جرائم کی روک تھام، انٹیلیجنس شیئرنگ اور پولیس کارکردگی مزید مؤثر بنانے سے متعلق مختلف تجاویز اور حکمت عملیوں پر بھی غور کیا گیا۔

One thought on “ڈی آئی جی ایسٹ زون کی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، منشیات اور گٹکا مافیا کے خلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!