آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت اہم اجلاس، پولیس نظام میں شفافیت اور عوامی ریلیف اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

کراچی: جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں سندھ پولیس کے مختلف محکموں کی کارکردگی سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون کی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، منشیات اور گٹکا مافیا کے خلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت

اجلاس کے دوران آئی جی سندھ نے سی پی او کے مختلف شعبہ جات کی ہفتہ وار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ ڈی آئی جی آئی ٹی اور اے آئی جی کمپلین سیل کی جانب سے اجلاس کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، کرائم اینڈ انویسٹی گیشن، اسٹیبلشمنٹ، ٹریننگ، ٹی اینڈ ٹی، فنانس، آئی ٹی سمیت دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے تمام برانچز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دفتری امور میں مزید شفافیت، تیزی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے ڈی آئی جی آئی ٹی کو خصوصی ہدایت دی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے اقدامات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس نظام کو مزید فعال بنایا جائے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ تمام شعبہ جات کے افسران اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور ہفتہ وار بنیادوں پر رپورٹ پیش کریں تاکہ پیش رفت کا مؤثر جائزہ لیا جا سکے۔

اجلاس میں عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق آن لائن میکانزم کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کے فوری حل کے لیے ضلعی افسران اور مختلف یونٹس کے درمیان رابطہ مزید مضبوط کیا جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ پولیس عوام کو بہتر، شفاف اور فوری خدمات کی فراہمی کے لیے جدید اصلاحات اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنائے گی۔

One thought on “آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت اہم اجلاس، پولیس نظام میں شفافیت اور عوامی ریلیف اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!