سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات اسمگلر اہلیہ اور سہولت کاروں سمیت گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر فقیرہ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک سے وابستہ اہم کارندے کو اس کی اہلیہ اور دو سہولت کاروں سمیت گرفتار کر لیا۔

چین سے تصادم نہیں بلکہ بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں ہیں، صدر ٹرمپ

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رحمان عرف نومی ابڑو، شعیب علی، سجاد اور خاتون شمائلہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2595 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور بھاری مقدار میں آئس برآمد کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم رحمان عرف نومی ابڑو بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا اہم کارندہ ہے، جو اپنی اہلیہ کے ساتھ فقیرہ گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں منشیات کی ترسیل اور فروخت میں ملوث تھا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم اپنے دو سہولت کاروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرواتا تھا، جبکہ وہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب بھی تھا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم رحمان عرف نومی ماضی میں لاڑکانہ اور کراچی کے مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے، جن میں اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ، ڈکیتی اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات شامل ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ منشیات نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

One thought on “سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات اسمگلر اہلیہ اور سہولت کاروں سمیت گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!