فجیرہ حملہ ناقابل قبول، بھارت کا ایران پر شدید ردعمل، آبنائے ہرمز میں آزاد تجارتی رسائی کا مطالبہ

بھارت نے متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں ایرانی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے، جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے تین بھارتی شہریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں سوشل سیکیورٹی آرڈیننس ترمیمی بل منظور، کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ریگولیٹ کرنے کی راہ ہموار

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اپنے بیان میں کہا کہ فجیرہ میں حملے کے نتیجے میں بھارتی شہریوں کا زخمی ہونا انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے فوری طور پر شہری آبادی اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔

بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ وہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے سفارتی کوششوں اور مسائل کے پرامن حل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قوانین کے تحت آزاد اور بلا رکاوٹ تجارتی و بحری رسائی کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، اور بھارت متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں میزائل اور ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، جس میں تین بھارتی شہری زخمی ہوئے۔ اماراتی حکام نے حملے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنی سلامتی کے دفاع اور حملوں کے جواب میں کارروائی کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔ دوسری جانب امریکی سفارتخانے نے بھی خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث اپنے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی بھارت کے لیے بھی تشویش کا باعث بن رہی ہے کیونکہ بھارتی معیشت کا بڑا انحصار درآمدی تیل پر ہے، اور آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ توانائی بحران کو مزید سنگین بنا سکتی ہے۔

One thought on “فجیرہ حملہ ناقابل قبول، بھارت کا ایران پر شدید ردعمل، آبنائے ہرمز میں آزاد تجارتی رسائی کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!