پاک کالونی پرانا گولیمار میں پانی و بجلی کی بندش کے خلاف شدید احتجاج، سڑک بلاک، ٹریفک متاثر

کراچی: پاک کالونی پرانا گولیمار منگھوپیر روڈ پر پانی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی، جس کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی۔

کراچی پولیس کی انسداد جرائم مہم میں بڑی کامیابیاں، 28 مقابلے، 4 ڈاکو ہلاک، 41 گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد

احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی، جبکہ مظاہرین نے کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فوری طور پر بنیادی سہولیات کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے علاقے میں پانی اور بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کا رویہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے جبکہ بجلی کی طویل بندش کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگوں کی حالت بھی خراب ہو رہی ہے۔

احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر علاقے میں بجلی اور پانی کی فراہمی بحال کی جائے اور ذمہ دار ادارے عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔

One thought on “پاک کالونی پرانا گولیمار میں پانی و بجلی کی بندش کے خلاف شدید احتجاج، سڑک بلاک، ٹریفک متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!