کراچی پولیس کی انسداد جرائم مہم میں بڑی کامیابیاں، 28 مقابلے، 4 ڈاکو ہلاک، 41 گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں انسداد جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران پولیس نے گزشتہ ہفتے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں ڈاکوؤں کے ساتھ 28 مقابلے، متعدد گرفتاریاں اور بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات کی برآمدگی شامل ہے۔

کراچی سی پورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی سی مین بکس پر 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد

پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 ملزمان ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر 41 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 35 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 17 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں، جو مختلف وارداتوں میں استعمال ہو رہی تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں مجموعی طور پر 1302 سے زائد ملزمان کو مختلف جرائم کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

منشیات کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی، جن میں 35 کلو 109 گرام چرس، 4 کلو 863 گرام آئس (کرسٹل) اور ہیروئن شامل ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مختلف کارروائیوں کے دوران شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہونے والا 145 سے زائد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں چھینی اور چوری شدہ 48 موٹرسائیکلیں اور ایک بڑی گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

One thought on “کراچی پولیس کی انسداد جرائم مہم میں بڑی کامیابیاں، 28 مقابلے، 4 ڈاکو ہلاک، 41 گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!