کراچی میں ٹوپی گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، 3 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی: اے وی ایل سی سی آئی اے کراچی نے ایس ایس پی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایت پر کورنگی ڈویژن میں ٹوپی گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جنہیں بعد ازاں جیل منتقل کردیا گیا۔

شکارپور پولیس کی بڑی کارروائی، طلائی زیورات کی ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ سونا برآمد

پولیس کے مطابق یہ کارروائی اے وی ایل سی کے DIO کورنگی ڈویژن PI اظہر حسن جعفری اور ان کی ٹیم نے انجام دی، جس میں منظم کریک ڈاؤن کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد علی، فیضان، محمد راحیل، راجہ مجاہد، ارشد بیگ اور فیض شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمان کا کرمنل ریکارڈ طویل عرصے پر محیط ہے اور یہ مختلف سنگین جرائم میں پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں، جن میں مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی گاڑیاں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلی موٹر سائیکل تھانہ کے آئی اے کے مقدمہ نمبر 442/2026 (دفعہ 381-A) کے تحت برآمد کی گئی، دوسری تھانہ زمان ٹاؤن کے مقدمہ نمبر 415/2026 سے جبکہ تیسری موٹر سائیکل تھانہ فیروز آباد کے مقدمہ نمبر 403/2026 سے برآمد ہوئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ٹوپی گینگ کے ارکان کراچی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری، چھینا جھپٹی، ڈکیتی، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے جیسے جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

ترجمان ایس ایس پی خالد مصطفیٰ کورائی کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

2 thoughts on “کراچی میں ٹوپی گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، 3 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!