امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پیشہ ورانہ معیار اور سیکیورٹی انتظامات کو سراہا

کراچی: کراچی میں تعینات امریکہ کے قونصل جنرل چارلس گڈمین نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔

کراچی میں ٹوپی گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، 3 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

دورے کے دوران ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کی اور ایس ایس یو کی کارکردگی، سیکیورٹی انتظامات اور اہلکاروں کی تربیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

قونصل جنرل کو کمانڈنٹ ایس ایس یو عامر خان نیازی نے یونٹ کے مختلف شعبوں، تربیتی نظام اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ایس ایس یو پاکستان کی پہلی آئی ایس او سرٹیفائیڈ پولیس یونٹ ہے، جس کے کمانڈوز جدید اسلحہ اور اعلیٰ تربیت سے لیس ہیں اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے ایس ایس یو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تیاری اور سیکیورٹی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے امریکی قونصل خانہ کراچی کی سیکیورٹی میں خدمات انجام دینے والے فارنرز سیکیورٹی سیل کے افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

اس موقع پر سینئر پولیس افسران سید طارق مصطفیٰ، ایس پی ایف ایس سی شمائل ریاض، ایس پی کورٹ پولیس علی مردان کھوسو، ایس پی سیکیورٹی-II اکبر خان نیازی اور ایس پی ایس ایس یو شعیب میمن بھی موجود تھے۔

دورے کے اختتام پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے امریکی قونصل جنرل کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!