عوام دوست مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز، صحت مند جانوروں کو ہی داخلے کی اجازت

کراچی: ناردرن بائی پاس پر قائم عوام دوست مویشی منڈی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ بیوپاریوں اور خریداروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں گٹکا ماوا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں مضر صحت سامان برآمد

گیارہ سو ایکڑ رقبے پر پھیلی عوام دوست مویشی منڈی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر فرقان چھیپا، فوڈ اسٹریٹ انچارج راؤ عبید اور میڈیا سیل انچارج ذکی ابڑو نے کہا کہ ملک بھر کے مختلف شہروں سے بیوپاریوں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں قربانی کے جانور منڈی پہنچ رہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر فرقان چھیپا نے کہا کہ انتظامیہ نے جانوروں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ مارشلنگ ایریا میں ویٹرنری ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو ہر جانور کا مکمل طبی معائنہ کرتی ہیں، جبکہ صرف صحت مند جانوروں کو ہی منڈی میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال بیوپاریوں کو وافر مقدار میں چارہ لانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ جنرل بلاکس میں پلاٹ اور پانی کی فراہمی مکمل طور پر مفت رکھی گئی ہے۔ شہریوں اور بیوپاریوں کی سہولت کے لیے کراچی، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے نام سے مخصوص بلاکس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ ڈائمنڈ، گولڈن اور سفائر کیٹیگریز بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

فوڈ اسٹریٹ انچارج راؤ عبید نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شہریوں کی تفریح اور معیاری کھانوں کی فراہمی کے لیے منڈی میں خصوصی فوڈ اسٹریٹ قائم کی گئی ہے، جہاں بلال بروسٹ، جاوید نہاری، بٹ کڑاہی، پلیٹر ہاؤس اور چوہدری محسن فوڈز سمیت معروف برانڈز اپنے آؤٹ لیٹ ریٹس پر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واٹر پمپ کا مشہور تربوز شربت بھی فوڈ اسٹریٹ کا حصہ بن چکا ہے، جسے شہری بے حد پسند کر رہے ہیں۔

راؤ عبید کے مطابق مویشی منڈی میں 70 سے زائد چھوٹے اور بڑے ہوٹلز، 100 سے زائد دکانیں اور 200 سے زائد کیبن اسٹالز قائم کیے گئے ہیں تاکہ بیوپاریوں اور شہریوں کو تمام ضروری اشیاء ایک ہی جگہ دستیاب ہوں۔ مختلف کیٹیگریز کے اسٹالز کے کرایے 8 ہزار سے 80 ہزار روپے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سیل انچارج ذکی ابڑو نے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر ترجمان میڈیا سیل ایم آئمن بھی موجود تھیں۔

One thought on “عوام دوست مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز، صحت مند جانوروں کو ہی داخلے کی اجازت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!