کراچی میں گٹکا ماوا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں مضر صحت سامان برآمد

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون پولیس نے گٹکا ماوا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں قائم ایک غیر قانونی کارخانے پر چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کارروائی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔

راہول گاندھی سے شادی کی خبروں پر کنگنا رناوت برہم، وائرل دعویٰ جعلی قرار دے دیا

پولیس کے مطابق تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر مکان نمبر B-149B، سیکٹر 11-G نیو کراچی میں کارروائی کی، جہاں گٹکا ماوا کی تیاری اور پیکنگ کا غیر قانونی کاروبار جاری تھا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے ملزم یوسف عرف رنگیلا ولد محمد طیب کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی سفیان موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کارخانے سے بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاء اور گٹکا ماوا بنانے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والے سامان میں 60 پڑیاں تیار شدہ گٹکا ماوا، 5 کلو گرام گیلی چھالیہ، ایک کلو گرام تمباکو پتی، 2 کلو سفید پاؤڈر، گیلا چونا، گیلا کھتہ، خالی پلاسٹک ڈرم، پلاسٹک ٹبوں میں بڑی تعداد میں خالی ریپرز اور نقد رقم شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد حاصل کیے جا سکیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 254/2026 گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات 3، 4، 6 اور 8(i) کے تحت درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے کہا ہے کہ شہر میں مضر صحت اشیاء کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور انسانی صحت سے کھیلنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

One thought on “کراچی میں گٹکا ماوا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں مضر صحت سامان برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!