بالی وڈ اداکارہ Kangana Ranaut نے کانگریس رہنما Rahul Gandhi سے شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو جعلی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ سے میشا شفیع کو جزوی ریلیف، 50 لاکھ ہرجانے کی رقم علی ظفر کو دینے کا فیصلہ معطل
کنگنا رناوت کو بھارتی فلم انڈسٹری میں نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ بے باک، متنازع اور دوٹوک بیانات کے باعث بھی خاصی شہرت حاصل ہے۔ حالیہ دنوں بھارتی سیاست میں ہونے والی پیش رفت اور مختلف سیاسی شخصیات سے متعلق افواہوں کے دوران سوشل میڈیا پر ان سے منسوب ایک جعلی بیان وائرل ہوگیا۔
وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگر راہول گاندھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوجائیں تو کنگنا رناوت ان سے شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ پوسٹ ابتدائی طور پر ایک میم پیج کی جانب سے شیئر کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں بعض سوشل میڈیا صارفین اور بھارتی میڈیا کے کچھ حلقوں نے اسے کنگنا کا حقیقی بیان قرار دے کر پھیلانا شروع کردیا۔
یہ معاملہ اس وقت مزید زیر بحث آیا جب بھارتی سیاستدان راگھو چڈا سے متعلق سیاسی افواہوں اور تبصروں کے دوران اس پوسٹ کو بھی دوبارہ شیئر کیا جانے لگا۔
اداکارہ کی توجہ جب اس وائرل پوسٹ پر گئی تو انہوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور واضح کیا کہ یہ خبر مکمل طور پر جعلی ہے۔
کنگنا رناوت نے لکھا کہ “یہ جعلی خبر انتہائی افسوسناک ہے، سیاست میں بھی خواتین کے لیے عزت و وقار باقی نہیں رہا، ایسے لوگ جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔”
اداکارہ کے اس ردعمل کے بعد سوشل میڈیا پر جعلی خبروں اور شخصیات سے منسوب من گھڑت بیانات کے حوالے سے ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے، جبکہ کئی صارفین نے بھی فیک نیوز کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا۔
