معرکۂ حق کی فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نیا خصوصی ملی نغمہ ’’ہم چھائے طوفانوں آندھیوں کی طرح، ہم ٹوٹے دشمنوں پہ بجلیوں کی طرح‘‘ جاری کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کا حج پالیسی میں بڑا یو ٹرن: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو دوبارہ اجازت، نئی ہدایات جاری
تفصیلات کے مطابق معرکۂ حق کی پری کمپین کے سلسلے میں تیار کیا گیا یہ خصوصی نغمہ واجد سعید اور رپٹور کی آواز میں پیش کیا گیا ہے، جو اپنے پرجوش انداز اور متاثر کن دھن کے باعث عوامی حلقوں میں خاص پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ نغمے کو معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر باقاعدہ طور پر ریلیز کیا گیا ہے۔
یہ نغمہ نہ صرف پاکستانی قوم کے عزم، حوصلے اور غیر متزلزل ثابت قدمی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے بلکہ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ اس میں دشمنوں کے خلاف کامیابی اور قومی قوتِ ارادی کو علامتی انداز میں پیش کیا گیا ہے، جو سننے والوں کے دلوں کو جوش و جذبے سے بھر دیتا ہے۔
تقریبات کے دوران یہ نغمہ خصوصی طور پر چلایا جا رہا ہے اور اسے نوجوانوں سمیت مختلف طبقات کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس طرح کے ملی نغمے قومی بیانیے کو مضبوط بنانے اور عوام میں یکجہتی کے احساس کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
معرکۂ حق کی سالگرہ کے موقع پر جاری یہ نغمہ ایک بار پھر اس عزم کی تجدید کرتا ہے کہ پاکستانی قوم ہر چیلنج کا مقابلہ اتحاد اور حوصلے کے ساتھ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
