سعودی عرب کا حج پالیسی میں بڑا یو ٹرن: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو دوبارہ اجازت، نئی ہدایات جاری

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کم عمر بچوں سے متعلق اپنی حالیہ پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے عمر کی حد میں کی گئی سختی کو واپس لے لیا ہے اور 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو دوبارہ حج کی اجازت دینے کا فیصلہ بحال کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد حج انتظامات سے متعلق سابقہ پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں اور پرانی پالیسی کو دوبارہ نافذ العمل قرار دے دیا گیا ہے۔

سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی فوری اقدامات کی ہدایت

ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے پہلے حج کے لیے کم عمر عازمین پر عائد کی گئی نئی عمر کی پابندی میں سختی کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر افراد کے حج پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی، جس کے تحت نہ صرف ان کے ویزے منسوخ کیے گئے بلکہ انہیں حج پروازوں میں سفر کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی تھی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اس حوالے سے باقاعدہ ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ایئرپورٹس کو پابند کیا تھا کہ 15 سال سے کم عمر کسی بھی عازم کو حج پرواز میں سوار نہ کیا جائے۔ اس فیصلے کے تحت متعدد عازمین کے ویزے بھی منسوخ کیے گئے اور انہیں مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

تاہم اب سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اس فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے کم عمر بچوں کے حوالے سے نرم پالیسی اختیار کر لی ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق پہلے مسترد ہونے والے ویزے دوبارہ پراسیس کیے جائیں گے جبکہ متاثرہ درخواست گزاروں کو اپنی دستاویزات دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل حج پاکستان نے بھی اس ضمن میں مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں متعلقہ عازمین کو نئی پالیسی کے مطابق اپنے کیسز اپ ڈیٹ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ہزاروں پاکستانی خاندانوں کو ریلیف ملے گا جو کم عمر بچوں کے ہمراہ حج کی تیاری کر رہے تھے۔

ماہرین کے مطابق سعودی عرب کی حج پالیسی میں یہ اچانک تبدیلی انتظامی اور صحت و حفاظتی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، تاہم اس فیصلے کی واپسی سے عازمین میں پائی جانے والی بے یقینی ختم ہونے کی توقع ہے۔

One thought on “سعودی عرب کا حج پالیسی میں بڑا یو ٹرن: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو دوبارہ اجازت، نئی ہدایات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!