کراچی ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام، جدید “ٹریفک فلو یونٹ” کا آغاز، 37 اہم مقامات پر تعیناتی

کراچی — کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے جدید “ٹریفک فلو یونٹ (TFU)” قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی جی سندھ کی شہید ڈی ایس پی احسن ذوالفقار کے چہلم میں شرکت، لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت

یہ اقدام آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کی سرپرستی جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی خصوصی ہدایات کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد “ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم (TRACS)” کو مزید جدید، مربوط اور مؤثر بنانا ہے۔

حکام کے مطابق نیا “ٹریفک فلو یونٹ” فیس لیس ای-ٹکٹنگ سسٹم میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ ابتدائی مرحلے میں اس یونٹ کو شہر کے 37 اہم مقامات پر تعینات کیا جا رہا ہے، جہاں غلط پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی رکاوٹوں کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق یونٹ میں TRACS سسٹم سے وابستہ تربیت یافتہ اور باصلاحیت نوجوان اہلکار شامل کیے گئے ہیں، جو جدید ڈیوائسز کے ذریعے فیلڈ میں فوری نگرانی، ای-ٹکٹنگ اور ٹریفک مینجمنٹ کے فرائض انجام دیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ یونٹ خاص طور پر رش کے اوقات میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، شہریوں کو بروقت منزل تک پہنچانے اور سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کراچی ٹریفک پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ادارہ شہریوں کو محفوظ، منظم اور سہل سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

One thought on “کراچی ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام، جدید “ٹریفک فلو یونٹ” کا آغاز، 37 اہم مقامات پر تعیناتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!