“وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ” کے عنوان سے ڈاکیومنٹری جاری، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بھارت کی تاریخی رسوائی قرار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر “وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ” کے عنوان سے خصوصی ڈاکیومنٹری جاری کر دی گئی، جس میں قومی و عسکری قیادت کے کردار، عوامی اتحاد اور پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا گیا ہے۔

سپہ سالار عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، پاک فوج کی جنگی تیاریوں کا عملی مظاہرہ

ڈاکیومنٹری میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کی تاریخی رسوائی کا پیش خیمہ ثابت ہوا، جبکہ بھارت نے اپنی داخلی سیکیورٹی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے جنگی جنون کو ہوا دینے کی کوشش کی۔

ڈاکیومنٹری کے مطابق پاکستان نے صبر، حکمت عملی اور مضبوط سفارتی و دفاعی مؤقف کے ذریعے بھارتی بیانیے کا مؤثر جواب دیا، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو پذیرائی ملی۔

فلم میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح قومی و عسکری قیادت نے عزم، اتحاد اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، جبکہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی رہی۔

ڈاکیومنٹری میں مختلف مناظر، بیانات اور قومی یکجہتی کے پیغامات شامل کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے پاکستان کی دفاعی تیاری، قومی عزم اور داخلی استحکام کو اجاگر کیا گیا ہے۔

One thought on ““وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ” کے عنوان سے ڈاکیومنٹری جاری، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بھارت کی تاریخی رسوائی قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!