سپہ سالار عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، پاک فوج کی جنگی تیاریوں کا عملی مظاہرہ

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) — سید عاصم منیر نے یکم مئی 2025 کو ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کرتے ہوئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں، جنگی مشقوں اور دفاعی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

عباس عراقچی کا ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب، آبنائے ہرمز کے نام پر بیان کو سنگین غلطی قرار دے دیا

دورے کے دوران جدید ہتھیاروں، مربوط جنگی منصوبہ بندی اور میدانِ جنگ میں فوری ردعمل کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ عسکری حکام نے سپہ سالار کو مختلف تربیتی مشقوں اور دفاعی حکمت عملیوں پر بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر عسکری قیادت نے واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور قومی دفاع پر کسی قسم کی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی اور مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے جدید عسکری صلاحیتوں کے مظاہرے کو دفاعی ماہرین نے خطے میں طاقت کے توازن اور علاقائی استحکام کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ مبصرین کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مربوط جنگی حکمت عملی، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید دفاعی صلاحیتوں کے باعث ماضی میں بھی دشمن کے عزائم ناکام بناتی رہی ہیں۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی موجودہ تیاریوں کا مقصد نہ صرف ملکی سرحدوں کا مؤثر دفاع یقینی بنانا ہے بلکہ کسی بھی ممکنہ جارحیت یا مہم جوئی کا بروقت اور بھرپور جواب دینا بھی ہے۔

One thought on “سپہ سالار عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، پاک فوج کی جنگی تیاریوں کا عملی مظاہرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!