عباس عراقچی کا ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب، آبنائے ہرمز کے نام پر بیان کو سنگین غلطی قرار دے دیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے متعلق بیان اور سوشل میڈیا پوسٹس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے “سنگین غلطی” قرار دیا ہے۔
رافیل گروسی کا بیان: ایران کا زیادہ تر افزودہ یورینیم اصفہان میں موجود ہونے کا امکان

عباس عراقچی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ امریکی صدر کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے درست تاریخی و جغرافیائی ناموں کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اہم آبی گزرگاہ کا نام تبدیل کرنا یا غلط اصطلاح استعمال کرنا غیر سنجیدہ اور قابلِ افسوس عمل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ٹرمپ نے غلطی سے آبنائے ہرمز کو “آبنائے ٹرمپ” کہہ دیا تھا اور بعد میں خود اسے ایک “غلطی” قرار دیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک نیا نقشہ شیئر کیا، جس میں آبنائے ہرمز کو مبینہ طور پر “آبنائے ٹرمپ” کے نام سے دکھایا گیا، جس پر بین الاقوامی سطح پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے اصطلاحات کی اس نوعیت کی تبدیلی خطے کی حساس جغرافیائی حقیقتوں کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے اور ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!