وفاقی حکومت کے شہری سہولت اقدامات، نارمل پاسپورٹ 21 سے کم ہو کر 14 دن میں جاری ہوگا، مکمل کیش لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا کے نظام میں سہولت دینے کے لیے متعدد بڑے فیصلے کیے گئے۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی سے الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، امن و امان اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے پر تبادلہ خیال

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نارمل پاسپورٹ کی مدت 21 دن سے کم کرکے اب 14 دن کر دی گئی ہے، جس کا مقصد عوام کو تیز اور مؤثر سروس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پہلے نارمل پاسپورٹ 21 دن میں جاری کیا جاتا تھا تاہم اب اسے 14 دن میں مکمل کیا جائے گا۔

اجلاس میں پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس نظام رائج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ آئندہ 15 روز کے اندر تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس سسٹم مکمل طور پر فعال کیا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ممکن ہو۔

وزیر داخلہ نے مزید ہدایت کی کہ بزنس پاسپورٹ کے اجراء کے نظام کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے جبکہ پاسپورٹ کی گھروں کی دہلیز تک ترسیل کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے تاکہ شہریوں کو براہ راست سہولت میسر آ سکے۔

محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کیش ادائیگی کے خاتمے سے نہ صرف بدعنوانی میں کمی آئے گی بلکہ ایجنٹ مافیا کا بھی مکمل خاتمہ ممکن ہوگا، جس سے عام شہری کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ نظام کی بہتری اور عوامی سہولت کے لیے پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام انتہائی ضروری ہے، جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

One thought on “وفاقی حکومت کے شہری سہولت اقدامات، نارمل پاسپورٹ 21 سے کم ہو کر 14 دن میں جاری ہوگا، مکمل کیش لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!