دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی، سرمایہ کاروں کیلئے نئے رہائشی مواقع

متحدہ عرب امارات کے شہر Dubai میں پراپرٹی ویزا قوانین میں اہم نرمی کرتے ہوئے جائیداد خریدنے والے سرمایہ کاروں کیلئے 2 سالہ رہائشی ویزا کے حصول کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔
بنگلورو میں 40 منٹ کی موسلادھار بارش، نظام زندگی مفلوج، 10 افراد ہلاک

نئی پالیسی کے تحت 2 سالہ انویسٹر ویزا کیلئے سنگل پراپرٹی مالک ہونے کی شرط ختم کر دی گئی ہے، جبکہ اب مشترکہ ملکیت (co-ownership) پر بھی ویزا حاصل کیا جا سکے گا۔ حکام کے مطابق مشترکہ پراپرٹی میں ہر سرمایہ کار کے حصے کی مالیت کم از کم 4 لاکھ درہم ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔

دبئی حکام نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مزید استحکام لانا ہے۔ نئی پالیسی کے بعد سرمایہ کاروں کیلئے رہائشی ویزا حاصل کرنا نسبتاً زیادہ قابلِ رسائی ہو گیا ہے۔

مزید برآں، 5 سالہ ریٹائرمنٹ ویزا کیلئے کم از کم 10 لاکھ درہم کی شرط برقرار رکھی گئی ہے جبکہ عمر کی حد 55 سال مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 10 سالہ گولڈن ویزا کیلئے 20 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری لازمی قرار دی گئی ہے۔

گولڈن ویزا رکھنے والوں کو نہ صرف فیملی اور گھریلو ملازمین کی اسپانسرشپ کی سہولت حاصل ہوگی بلکہ انہیں متحدہ عرب امارات سے باہر رہنے کی بھی اجازت ہوگی۔ ماہرین کے مطابق ان اصلاحات سے دبئی میں عالمی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔

One thought on “دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی، سرمایہ کاروں کیلئے نئے رہائشی مواقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!