بنگلورو میں 40 منٹ کی موسلادھار بارش، نظام زندگی مفلوج، 10 افراد ہلاک

بھارتی شہر Bengaluru میں صرف 40 منٹ کی شدید بارش نے شہری نظام کو بری طرح متاثر کر دیا، مختلف حادثات میں 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کا کوہ نور ہیرے کی واپسی سے متعلق بیان، برطانیہ سے بات کرنے کا عندیہ

بھارتی میڈیا کے مطابق مختصر مگر طوفانی بارش کے نتیجے میں شہر کی متعدد سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ ٹریفک نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا۔ کئی مقامات پر گھٹنوں تک پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق بارش کے ساتھ مختلف علاقوں میں اولے بھی پڑے، جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی اور متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ یا مکمل بلیک آؤٹ کی شکایات سامنے آئیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ساتھ ہی 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شہری انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو اور نکاسی آب کے اقدامات شروع کر دیے ہیں تاہم بارش کے تسلسل کے باعث صورتحال پر مکمل قابو پانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

One thought on “بنگلورو میں 40 منٹ کی موسلادھار بارش، نظام زندگی مفلوج، 10 افراد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!