کراچی پولیس کے ایڈیشنل آئی جی Azad Khan کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں پولیو بوسٹر مہم 2026 کے حوالے سے ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیو اریڈیکیشن ٹیم کے نمائندگان، پولیس افسران اور متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس کی بڑی کارروائی، دو ارب ایرانی ریال اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار
اجلاس میں پولیو بوسٹر مہم کے انتظامات، سیکیورٹی پلان، فیلڈ کوآرڈینیشن اور ٹیموں کو درپیش ممکنہ چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن، مختلف زونز کے ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، UNICEF کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
حکام کے مطابق پولیو بوسٹر مہم 11 مئی سے 24 مئی 2026 تک جاری رہے گی، جس کے دوران 10 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز دی جائے گی تاکہ شہر میں پولیو وائرس کے خطرات کو مزید کم کیا جا سکے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ اور مکمل تعاون برقرار رکھا جائے تاکہ پولیو مہم کامیابی سے مکمل کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو موذی مرض پولیو سے محفوظ رکھنا قومی ذمہ داری ہے اور کراچی پولیس اس قومی مہم کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

