سندھ پولیس کے تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، نان کسٹم پیڈ سگریٹ سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا
پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت احمد خان ولد محمد ہاشم اور مصباح الحق ولد عنایت الحق کے نام سے ہوئی۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو ارب ایرانی ریال، متعدد موبائل فونز اور 11 ہزار پاکستانی روپے برآمد کر لیے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان غیر قانونی طور پر بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی کی ترسیل اور مبینہ اسمگلنگ میں ملوث تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی سمیت مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق شہر میں غیر قانونی سرگرمیوں، اسمگلنگ اور مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

