کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، نان کسٹم پیڈ سگریٹ سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا

سندھ پولیس کے ضلع کیماڑی کے تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سگریٹ سے بھرا ایک کنٹینر تحویل میں لے لیا۔
پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی چین میں کمیشننگ، بحری دفاع میں تاریخی سنگِ میل

پولیس کے مطابق کارروائی قائم خانی کالونی کے علاقے میں کی گئی جہاں مشکوک کنٹینر کی تلاشی کے دوران 184 کارٹنوں میں موجود 9 ہزار 200 ڈنڈے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کیے گئے۔ حکام کے مطابق برآمد ہونے والے سگریٹ کی مالیت 90 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

کارروائی کے دوران محمد ناصر ولد سعید احمد نامی ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 54 کے تحت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ برآمد شدہ مال اور کنٹینر کو دفعہ 550 کے تحت قبضہ پولیس میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے نیٹ ورکس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

One thought on “کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، نان کسٹم پیڈ سگریٹ سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!