پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی چین میں کمیشننگ، بحری دفاع میں تاریخی سنگِ میل

پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز “PNS/M HANGOR” کی پروقار کمیشننگ تقریب چین میں منعقد ہوئی، جس میں صدر Asif Ali Zardari نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل Naveed Ashraf بھی اس موقع پر موجود تھے۔
KPO ویلفیئر برانچ کا ہسپتالوں کا اچانک دورہ، فوکل پرسنز کی کارکردگی کا جائزہ

صدر آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنگور کلاس آبدوز کی کمیشننگ کو پاک بحریہ کی جدیدیت اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے سفر کا ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط، متوازن اور قابلِ اعتماد دفاعی حکمت عملی پر کاربند ہے اور ملک اپنی خودمختاری، بحری مفادات اور سمندری تجارتی گزرگاہوں کے تحفظ کے لیے مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور عالمی تجارتی راستوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی بحری قوت کو مزید مضبوط بناتا رہے گا۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اہم بحری گزرگاہوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ صرف تجارت بلکہ توانائی کی ترسیل کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جدید بحری افواج اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس آبدوزوں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں، حساس سینسرز اور ایئر انڈیپینڈنٹ پروپلشن ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو انہیں طویل عرصے تک زیرِ آب رہنے اور مؤثر آپریشنل صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آبدوزیں بحیرہ عرب میں اہم سمندری تجارتی راستوں کے تحفظ، دشمن کی جارحیت روکنے اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

نیول چیف نے کہا کہ “ہنگور” کا نام پاکستان کی بحری تاریخ میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں سابقہ آبدوز “ہنگور” نے بھارتی بحری جہاز کو تباہ کر کے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نئی ہنگور کلاس آبدوز اسی شاندار روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے پاک بحریہ کی جدید دفاعی صلاحیتوں کی علامت بنے گی۔

تقریب میں پیپلز لبریشن آرمی نیوی اور پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون اور دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم اور پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

WhatsApp Image 2026 04 30 at 3.24.39 PM WhatsApp Image 2026 04 30 at 3.24.39 PM 1

One thought on “پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی چین میں کمیشننگ، بحری دفاع میں تاریخی سنگِ میل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!