کراچی: ناردرن بائی پاس کراچی مویشی منڈی پر قائم “عوام دوست مویشی منڈی” میں عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے، جہاں قربانی کے جانوروں کی مجموعی تعداد 55 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
ایرانی قونصلیٹ کراچی میں سفیرِ امن اورنگزیب سلطان کی اہم ملاقات، شہداء کے لیے دعا
منڈی میں لاہور سے تعلق رکھنے والے بیوپاری محمد امجد کے دو نایاب سفید بھینسے “لال بادشاہ” اور “سلطان” شہریوں اور خریداروں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ بیوپاری کے مطابق یہ بھینسے چینی نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں خاص خوراک دی جاتی ہے جس میں چنا، گندم کا آٹا، چوکر، کھل، دہی اور تازہ چارہ شامل ہے۔
ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے مطابق منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں کی سہولت کے لیے موبائل نیٹ ورک ٹاورز نصب کیے گئے ہیں تاکہ رابطے کا نظام بلا تعطل جاری رہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی اور صفائی کے فول پروف انتظامات بھی یقینی بنائے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو خریداری میں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
منڈی انتظامیہ کے مطابق جیسے جیسے عید قریب آ رہی ہے، شہریوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف نایاب اور خوبصورت جانور خریداروں کی دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔

