کراچی: سفیرِ امن اور عالمی ریکارڈ ہولڈر اورنگزیب سلطان کی ایرانی قونصلیٹ کراچی میں عیسیٰ اکبر زید سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں ایران میں پیش آنے والے واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔
سکھ فار جسٹس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین، خالصتان ریفرنڈم کے لیے نئی مہم کا اعلان
ملاقات کے دوران شہید رہبرِ معظم علی خامنہ ای اور میناب کے اسکول میں شہید ہونے والی معصوم طالبات کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر شمیم ممتاز، چیئرمین سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر خالد شیخ، ناصر حسینی، نصر اللہ، اسمہ صدیق اور عزیز بانو بھی موجود تھیں۔
شرکاء نے اس موقع پر شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے عالمی امن، بھائی چارے اور انسانیت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

