سکھ فار جسٹس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین، خالصتان ریفرنڈم کے لیے نئی مہم کا اعلان

کراچی: سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکہ سے بذریعہ ویڈیو لنک کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کو عالمی امن کی مضبوط آواز قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

ایس بی سی اے کا انجر والا بلڈرز کے خلاف انتباہ، این او سی کے بغیر منصوبوں میں سرمایہ کاری سے گریز کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو شکست دے کر عالمی سطح پر اپنی طاقت منوائی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کشیدگی کے دوران بھی عاصم منیر دنیا میں امن کے لیے ایک مؤثر آواز کے طور پر سامنے آئے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد مواقع پر ان کی خدمات کو سراہ چکے ہیں۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان ایک ابھرتی ہوئی عالمی طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے اور خالصتان کے حامی سکھ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر بھارت نے مستقبل میں پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو سکھ برادری پاکستان کا ساتھ دے گی۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے “چالیسویں خالصتان ڈیکلریشن ڈے” کے موقع پر بھارت بھر میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹر رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ان کے مطابق اب تک دنیا بھر میں 18 لاکھ سے زائد سکھ اس ریفرنڈم میں حصہ لے چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹر رجسٹریشن کا عمل مرحلہ وار گوردواروں کے ذریعے شروع کیا جائے گا، جس کا آغاز دہلی، ہماچل پردیش اور ہریانہ سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خالصتان تحریک اب عالمی سطح پر پھیل چکی ہے اور اس کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی۔

WhatsApp Image 2026 04 29 at 8.48.02 PM 1

One thought on “سکھ فار جسٹس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین، خالصتان ریفرنڈم کے لیے نئی مہم کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!