چمن: پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے مبینہ بلااشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
کراچی: غیر ملکی گٹکا اور سگریٹ اسمگلنگ ناکام، ویسٹ پولیس کی کارروائی میں ملزم گرفتار
سکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور استعمال میں موجود گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ کارروائی کے نتیجے میں دشمن عناصر کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی بروقت اور منظم کارروائیوں کے باعث افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور وہ اپنے مورچوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج کا دفاعِ وطن کے لیے غیر متزلزل عزم ملک کی سرحدی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنا رہا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ “آپریشن غضب الحق” اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
