تعلیمی بورڈز میں نتائج میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا انکشاف، اینٹی کرپشن کی کارروائیاں تیز

میرپور خاص میں کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق کنٹرولر انور علیم نے تعلیمی بورڈز میں مبینہ بدعنوانیوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں، جس کے بعد معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔

کراچی میں تجاوزات کا جن بے قابو، شہریوں کو ٹریفک، وقت اور ایندھن کے دہرے عذاب کا سامنا

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق نوابشاہ تعلیمی بورڈ میں تقریباً 90 ہزار طلبہ کے نتائج میں ردوبدل کیا گیا، جبکہ حیدرآباد بورڈ میں بھی بڑے پیمانے پر نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکھر اور لاڑکانہ کے تعلیمی بورڈز میں بھی مبینہ طور پر بھاری رقوم کے عوض طلبہ کے نتائج تبدیل کیے جاتے رہے، جبکہ کراچی تعلیمی بورڈ میں بھی اسی نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق معاملے پر تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز اور کنٹرولرز کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ افسران کو 30 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شواہد کی بنیاد پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

One thought on “تعلیمی بورڈز میں نتائج میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا انکشاف، اینٹی کرپشن کی کارروائیاں تیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!