مشرق وسطیٰ کی جنگ سے پاکستان کی معاشی کوششوں کو دھچکا، تیل کا درآمدی بل 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ نے پاکستان کی گزشتہ دو سالہ معاشی کاوشوں کو شدید متاثر کیا ہے اور ملکی معیشت پر اس کے براہِ راست اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

تعلیمی بورڈز میں نتائج میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا انکشاف، اینٹی کرپشن کی کارروائیاں تیز

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے خلوص نیت سے کردار ادا کیا، ایران اور امریکا کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے اور اس وقت سیز فائر برقرار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان اور روس کا دورہ بھی کیا اور اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد آئندہ لائحہ عمل دینے کا عندیہ دیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کا درآمدی بل تیزی سے بڑھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ سے قبل ملک کا ہفتہ وار تیل کا درآمدی بل تقریباً 30 کروڑ ڈالر تھا جو اب بڑھ کر 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں ساڑھے تین ارب ڈالر کے بیرونی قرضے واپس کیے ہیں اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوست ممالک، خصوصاً سعودی عرب کی قیادت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں میں سبسڈی جاری رکھنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے تاکہ عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

One thought on “مشرق وسطیٰ کی جنگ سے پاکستان کی معاشی کوششوں کو دھچکا، تیل کا درآمدی بل 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا: وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!