امہ رباب چانڈیو کی سندھ ہائیکورٹ کراچی میں اپیل دائر، تہرا قتل کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کو چیلنج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — امہ رباب چانڈیو اپنے وکیل صلاح الدین پنہور کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ کراچی پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے اپنے والد، دادا اور چچا کے قتل سے متعلق مشہور تہرا قتل کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

منظور کالونی میں سیاسی سرگرمی، مختلف جماعتوں سے خواتین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دادو کے علاقے مہڑ میں پیش آنے والا یہ تہرا قتل کیس تقریباً 8 سال تک زیرِ سماعت رہا، جس دوران 17 گواہان اور 3 عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے گئے۔

امہ رباب چانڈیو کے مطابق آئی جی سندھ نے سپریم کورٹ میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ دادو میں پولیس کی تعیناتی ان کے اختیار میں نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی کیس میں ایک پولیس افسر کو ملزمان کی گرفتاری پر صدارتی ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل صلاح الدین پنہور نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا اور یہ مؤقف اختیار کیا کہ کوئی آزاد گواہ پیش نہیں ہوا، جبکہ اہم شواہد کو نظرانداز کیا گیا۔

امہ رباب چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپیل کراچی میں سننے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “اب ہماری اپیل کراچی میں سنی جائے گی، یہ کیس پورے سندھ کے مظلوم طبقے کی آواز بن چکا ہے۔”

وکیل کے مطابق مرحوم مختیار احمد نے اپنی زندگی میں سرداروں کے خلاف بغاوت کا مؤقف اپنایا تھا، جس کے بعد ان کے خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کیس میں حقائق کو نظرانداز کیا گیا اور انصاف کی فراہمی متاثر ہوئی۔

عدالت نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے آئندہ کارروائی کراچی میں مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

One thought on “امہ رباب چانڈیو کی سندھ ہائیکورٹ کراچی میں اپیل دائر، تہرا قتل کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کو چیلنج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!