منظور کالونی میں سیاسی سرگرمی، مختلف جماعتوں سے خواتین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا منشور واضح ہے اور اس کا ہر منتخب نمائندہ بلا تفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہے۔

بلال کالونی میں صبح سویرے ڈکیتی، شہریوں میں عدم تحفظ بڑھ گیا

انہوں نے یہ بات منگل کے روز منظور کالونی سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کی خواتین کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی قیادت نبیا ظہور اور اکرم مغل نے کی۔

ملاقات میں پی ایس 105 منظور کالونی اور اطراف کے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کے مسائل اور دیگر عوامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نبیا ظہور سمیت دیگر خواتین نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شامل ہونے والی خواتین ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہ چکی ہیں اور اہم تنظیمی عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

نبیا ظہور نے اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منظور کالونی میں پانی، سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر سمیت ریکارڈ ترقیاتی کام کیے گئے ہیں، جس سے عوامی مسائل میں نمایاں کمی آئی ہے۔

سعید غنی نے شمولیت اختیار کرنے والی خواتین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور عوام کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف جماعتوں سے لوگوں کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی کی کارکردگی پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

One thought on “منظور کالونی میں سیاسی سرگرمی، مختلف جماعتوں سے خواتین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!