کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف رینجرز کی بڑی کارروائی، “دارو گروہ” کے 5 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں زیبو گوٹھ، بلوچ کالونی اور اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث “دارو گروہ” کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

منظور کالونی میں سیاسی سرگرمی، مختلف جماعتوں سے خواتین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں اصغر عرف باغیچہ، عبدالوحید عرف سنیل، ظہور عرف علی، گلزار عرف کراڑو اور عرفان علی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3 موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لاڑکانہ، اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل و موبائل فون چھیننے اور غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت جیسے جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 3 سے 4 سالوں کے دوران 200 سے زائد موٹرسائیکلیں، 300 سے 400 موبائل فونز اور 50 سے 60 لاکھ روپے نقدی چھیننے میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان چھینی گئی اشیاء کو کراچی کے مختلف علاقوں میں سستے داموں فروخت کرتے تھے۔

مزید انکشافات کے مطابق عبدالوحید عرف سنیل اور ظہور عرف علی نے دو مختلف وارداتوں کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک خاتون اور ایک تاجر کو فائرنگ کرکے زخمی کیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

رینجرز کے مطابق گروہ کے دو ملزمان پہلے ہی پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر سے متعلق معلومات فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر فراہم کریں۔

One thought on “کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف رینجرز کی بڑی کارروائی، “دارو گروہ” کے 5 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!