ایسٹ زون کراچی: ڈی آئی جی ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، منشیات و آرگنائزڈ کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی و انویسٹی گیشن ونگ کے ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف رینجرز کی بڑی کارروائی، “دارو گروہ” کے 5 ملزمان گرفتار

اجلاس میں ضلعی ایس ایس پیز نے آئی آرز، مضر صحت گٹکا ماوا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن، منشیات فروش نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں اور آرگنائزڈ کرائم کے تدارک کے حوالے سے تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔ افسران نے مختلف اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں، مقدمات کے اندراج اور برآمدگیوں سے متعلق اعداد و شمار بھی پیش کیے۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات، گٹکا ماوا کی تیاری، خرید و فروخت اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، کیونکہ یہ عناصر نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آرگنائزڈ کرائم اور منشیات فروشوں کے خلاف مربوط حکمت عملی اپنائی جائے، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں اور ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمات درج کرکے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے مزید کہا کہ پولیس افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید مؤثر انداز میں نبھائیں اور اس عزم کا اعادہ کریں کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو پرامن، محفوظ اور جرائم سے پاک ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس کے اختتام پر اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیے گئے جبکہ ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!