صدر مملکت آصف علی زرداری کا شاؤشان دورہ، چیئرمین ماؤ زے تُنگ کو خراجِ عقیدت پیش

شاؤشان (نمائندہ خصوصی) — صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے تاریخی اور انقلابی رہنما چیئرمین ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر شاؤشان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسٹیچو اسکوائر میں ماؤ زے تُنگ کے مجسمے پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کی سیاسی و انقلابی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے کمیڈا وفد کی ملاقات، مسائل کے حل اور امن و امان پر تبادلۂ خیال

اس موقع پر چینی حکام نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔ صدر کو شاؤشان انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران نے شہر کی تاریخی اہمیت، چیئرمین ماؤ کی ابتدائی زندگی اور ان عوامل سے آگاہ کیا جنہوں نے ان کی سیاسی سوچ اور انقلابی جدوجہد کو تشکیل دیا۔

بعد ازاں صدر آصف علی زرداری نے ماؤ زے تُنگ میموریل میوزیم کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں چین کی انقلابی تاریخ، اہم دستاویزات، تصاویر اور نوادرات دکھائے گئے۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ ادارے نہ صرف تاریخی ورثے کے تحفظ بلکہ نئی نسل کو انقلابی تاریخ سے آگاہ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین ماؤ زے تُنگ نے چین کی تاریخ کا رخ بدلنے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کی قیادت نے عوامی جمہوریہ چین کو اتحاد، ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تاریخی مقامات کا تحفظ قوموں کے اجتماعی شعور اور ترقی کے تسلسل کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔

دورے کے دوران پاکستانی اور چینی اعلیٰ حکام بھی صدر کے ہمراہ موجود تھے جن میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، علی حسن بروہی، سید قاسم نوید قمر، چیف سیکرٹری سندھ، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی شامل تھے۔

One thought on “صدر مملکت آصف علی زرداری کا شاؤشان دورہ، چیئرمین ماؤ زے تُنگ کو خراجِ عقیدت پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!