گورنر سندھ سے کاٹی صدر اکرام راجپوت کی ملاقات، صنعتی ترقی اور برآمدات کے فروغ پر تبادلۂ خیال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر اکرام راجپوت نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی صنعتی و تجارتی صورتحال، سرمایہ کاری کے مواقع اور کاروباری ماحول کی بہتری سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا شاؤشان دورہ، چیئرمین ماؤ زے تُنگ کو خراجِ عقیدت پیش

ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے برآمدات میں اضافے، صنعتکاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی اور پائیدار ترقی کے لیے سرکاری و نجی شعبے کے درمیان مؤثر اور مربوط اشتراک ناگزیر ہے۔

اکرام راجپوت نے اس موقع پر کاٹی کے صنعتی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کاٹی ملک کا ایک اہم صنعتی مرکز ہے جہاں ٹاپ 10 گارمنٹس اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں سے 5، 5 ادارے فعال ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاٹی میں دو آئل ریفائنریز کے علاوہ فارماسیوٹیکل، الیکٹرونکس اور موٹر بائیکس سمیت مختلف شعبوں کی صنعتیں بھی کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاٹی سے سالانہ تقریباً 3.5 ارب ڈالرز کی برآمدات ہوتی ہیں جو ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر اکرام راجپوت نے گورنر سندھ کو کاٹی کے دورے کی دعوت دی، جسے گورنر سندھ نے خوشدلی سے قبول کرتے ہوئے صنعتی شعبے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

One thought on “گورنر سندھ سے کاٹی صدر اکرام راجپوت کی ملاقات، صنعتی ترقی اور برآمدات کے فروغ پر تبادلۂ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!