کراچی (اسٹاف رپورٹر): ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے کراچی پولیس آفس میں کمیڈا (CEMDA) کے صدر محمد منہاج گلفام کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں شہر کی صورتحال اور متعلقہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
انڈونیشیا میں دو مسافر ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
ملاقات میں وفد کے دیگر اراکین میں جوائنٹ سیکرٹری فیضان شاہد، عدنان صدیقی، مظفر صدیقی اور وقاص شامل تھے۔ وفد نے ملاقات کے دوران اپنے ادارے کو درپیش مسائل اور مختلف انتظامی امور سے متعلق آگاہ کیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی جانب سے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
وفد نے کراچی پولیس کی کارکردگی اور امن و امان کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے اختتام پر وفد کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پھولوں کا گلدستہ اور اجرک پیش کیا گیا، جس پر پولیس حکام نے شکریہ ادا کیا۔

