کورنگی پولیس کی کارروائی، چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، 220 کلو مضر صحت چھالیہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر): ضلع کورنگی پولیس نے ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی اور ایس ایس پی کورنگی کی سخت ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے کمیڈا وفد کی ملاقات، مسائل کے حل اور امن و امان پر تبادلۂ خیال

پولیس کے مطابق تھانہ عوامی کالونی پولیس نے کورنگی 3½ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران مشتبہ گاڑی کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت فرحان ولد ظہور، خالد ولد مجید، کامران ولد وحید اور فیض ولد فیاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک سوزوکی آلٹو کار بھی برآمد کی، جبکہ مجموعی طور پر 220 کلوگرام مضر صحت چھالیہ قبضے میں لی گئی۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں مزید تفتیش اور کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی اور مضر صحت اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!