فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ، پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت

پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ جدید میزائل فتح II کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جسے ملک کے دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون کی ہدایت پر کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیاں، منشیات، جواء اور کچی شراب کے خلاف کریک ڈاؤن، 12 ملزمان گرفتار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق فتح II میزائل جدید ترین ایوی اونکس اور نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس تجربے کا مقصد میزائل کے تکنیکی پہلوؤں کی جانچ اور اس کے درستگی کے نظام کی کارکردگی کو بہتر انداز میں پرکھنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا۔ شرکاء نے فتح سیریز کے اس کامیاب تجربے کو سراہتے ہوئے اسے مقامی دفاعی ٹیکنالوجی کی ترقی میں اہم پیش رفت قرار دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر مملکت، وزیر اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیاب تجربے میں کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کی تکنیکی مہارت، محنت اور قومی عزم کو سراہا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی خودکفالت اور جدید ٹیکنالوجی میں مسلسل ترقی کی واضح علامت ہے۔

One thought on “فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ، پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!