پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں آج بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ کیا گیا، جس کے دوران انہیں مزید طبی طریقۂ کار کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ، پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت
اسپتال حکام کے مطابق عمران خان کو Anti-VEGF intravitreal injection کی چوتھی ڈوز دی گئی۔ معائنے کے دوران ماہرینِ چشم نے ان کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ Optical Coherence Tomography (OCT) رپورٹ میں بہتری کے آثار دیکھے گئے۔
پمز انتظامیہ کے مطابق تمام طبی عمل مریض کی مکمل رضامندی اور آگاہی کے بعد انجام دیا گیا۔ اسپتال حکام نے بتایا کہ یہ طریقۂ کار آپریشن تھیٹر میں سخت طبی نگرانی کے تحت مکمل کیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاج کے بعد عمران خان کو مزید نگہداشت، فالو اپ ہدایات اور ضروری طبی دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی صحت کی صورتحال پر آئندہ بھی باقاعدہ نگرانی جاری رہے گی۔
