پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی یوسی 8 میں فریال تالپور کی سالگرہ اور ماہانہ اجلاس کا انعقاد، ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر): پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے انفارمیشن سیکرٹری اور یونین کونسل 8 کے چیئرمین احمد رضا کی جانب سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی سالگرہ کی تقریب اور یونین کونسل کا ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پارٹی عہدیداران، کارکنان اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ماسکو میں ایران اور روس کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات، خطے میں کشیدگی کے دوران سفارتی رابطے مزید تیز

تقریب کے آغاز میں فریال تالپور کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی پارٹی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء نے پیپلز پارٹی کی تنظیمی مضبوطی اور خواتین ونگ کے کردار کو سراہا۔

بعد ازاں چیئرمین یونین کونسل 8 احمد رضا نے ماہانہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں گزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یوسی 8 میں سندھ حکومت کے تعاون سے مختلف ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔

ان کے مطابق جلال الدین فیملی پارک اور اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ علاقے کی بیشتر گلیوں میں سیوریج اور پانی کی لائنوں کی تنصیب مکمل کر کے پیورنگ کا عمل بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جلد ہی یوسی 8 میں جدید ڈسپنسری کے قیام کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب میں احمد رضا نے کہا کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کر کے ترقیاتی کاموں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم عوام حقیقت سے آگاہ ہیں اور ایسے عناصر کی سیاست اب ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت، وزیر بلدیات اور پارٹی قیادت کے تعاون سے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!